اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا کہ دنیا میں ہر چالیس سیکنڈز میں ایک شخص خودکشی کرتا ہے ۔ڈبلیوں ایچ او نے دنیا بھر سے خودکشی پر ہونے والی 10 سال کی تحقیق اور ڈیٹا اکٹھا کرکے اس کا تجزیہ کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سالانہ آٹھ لاکھ افراد خودکشی کرکے اپنی جان لیتے ہیں۔ یہ 15 سے 29 سال کے جوانوں میں اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے،70 سے زائد عمر کے افراد کا اپنی جان لینے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے،خودکشی کرنے والوں میں سے ایک تہائی کا تعلق
کم آمدن والے طبقے سے تھا،امیر ممالک میں خودکشی سے مردوں کی اموات خواتین کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہوتی ہیں۔رپورٹ میں خودکشی کی وجوہات کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ دماغی صحت کے مسائل سے جڑے معاشرتی داغ کی وجہ سے لوگ ڈاکٹر کے پاس نہیں جاتے جس کی وجہ وہ خودکشی کی طرف مائل ہوتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق آتشی اسلحے اور زہریلے کیمیائی مواد تک رسائی کو کم کرنے سے خودکشی کے واقعات میں کمی ہوئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق صرف اٹھائیس ملکوں میں خودکشی سے روک تھام کی حکمت عملی موجود ہے ۔